سوال:
السلام علیکم، یہ مسئلہ پوچھنا تھا کہ جمعہ کے دن چار رکعت سنت فرض سے پہلے اور چار رکعت سنت فرض کے بعد ہیں اور امام ابویوسف رحمہ اللہ کے قول کے مطابق دو رکعت اور ہیں یعنی فرض کے بعد چھ رکعت سنت ہیں، اب پوچھنا یہ ہے کہ فرض ادا کرنے کے بعد سنت کی ادائیگی میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟ جگہ کے بدلنے کے اعتبارسے، مطلب یہ ہے کہ اسی مسجد میں چار رکعت سنت چارہی پڑھنی ہیں، لیکن اگر مسجد سے نکل کر گھریا ڈیرے آجائے تو چار رکعت سنت چارہی پڑھنی ہونگی مسجد کی طرح یا دو رکعت پڑھنی ہونگی؟ بینوا فلتوجروا
جواب: واضح رہے کہ سنتوں کی ادائیگی کا طریقہ مسجد کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ گھر پر آکر بھی اسی طریقہ کے مطابق سنتوں کی ادائیگی ضروری ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی