سوال:
ميرا نام عمار ہے،
ان شاءاللہ 5 اگست کو ميں حج کے لئے روانہ ہوں گا، 9 اگست سے حج کے اعمال شروع ہو جائینگے، اور ميری واپسی 18 کو ہوگی۔
تو ميرا سوال يہ ہے کہ ميں کس حج کی نيت كروں؟
جواب: آپ کے پاس حج کے دن شروع ہونے سے پہلے تقریباً تین دن ہیں، حجِ قران اور تمتع میں سے جو کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں، البتہ چونکہ حجِ قران کرنا افضل ہے، اور آپ کے پاس حج سے پہلے وقت کم ہونے کی وجہ سے مشقت بھی کم ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ حجِ قران کر لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (239/1، ط: دار الفکر)
القران في حق الآفاقي أفضل من التمتع والإفراد والتمتع في حقه أفضل من الإفراد وهذا هو المذكور في ظاهر الرواية هكذا في المحيط.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی