سوال:
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میری عمرہ کی کمیٹی کھلی ہے، ٹوٹل 20 کمیٹیاں ہیں، میں نے ابھی 6 کمیٹی ادا كرنی ہیں، میں 6 کمیٹی كی رقم كے علاوہ باقی رقم عمرے كے اخراجات كے علاوہ مثال كے طور پر سعودیہ عرب سے کوئی چیز خرید لوں اور شاپنگ میں خرچ کر سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں کمیٹی میں ملنے والی رقم کے آپ مالک ہیں، اس لیے آپ اس کو اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح المجلۃ لسلیم رستم باز: (654/1، ط: مکتبة حبیبیة)
کل یتصرف فی ملکہ کیف شاء۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی