سوال:
مفتی صاحب! بیانات میں ایک بات سنتے ہیں: "مومن مسجد میں ایسے ہوتے ہیں جیسے مچھلی پانی میں اور منافق مسجد میں ایسے ہوتے ہیں جیسے پرندہ پنجرے میں" معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ حدیث ہے؟ اور اگر حدیث ہے تو کون سی کتاب میں موجود ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔
جواب: سوال میں مذکور مقولہ "مؤمن مسجد میں ایسے ہوتا ہے جیسے مچھلی پانی میں اور منافق مسجد میں ایسے ہوتا ہے جیسے پرندہ پنجرے میں" کی نسبت نبی کریم ﷺ کی طرف کرنا درست نہیں ہے، بلکہ یہ مالک بن دینارؒ (تابعی) کے مقولہ سے مشابہہ بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
كشف الخفاء و مزيل الإلباس للعجلوني: (حرف الميم، الرقم: 2689، 355/2، ط: المكتبة العصرية)
المؤمن في المسجد كالسمك في الماء، والمنافق في المسجد كالطير في القفص.
لم أعرفه حديثا، وإن اشتهر بذلك، ويشبه أن يكون من كلام مالك بن دينار؛ فقد نقل المناوي عنه أنه قال: "المنافقون في المسجد كالعصافير في القفص".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی