سوال:
اگر نفل نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا دوبارہ وضو کر کے نماز پڑھنا لازمی ہے؟
جواب: کسی بھی نماز میں وضو ٹوٹ جانے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، لہذا دوران نماز اگر وضو ٹوٹ جائے تو وضو کر کے اس کا اعادہ لازم ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی