عنوان: مستورات کا سوشل میڈیا یا فیس بک (Facebook) پر نعت پڑھنے کا حکم (19229-No)

سوال: مفتی صاحب! عورت کا سوشل میڈیا یا فیس بک پر نعت پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: مستورات كا سوشل میڈیا یا فیس بک (Facebook) پر نعت پڑھنا یا ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا اور فیس بک وغیرہ پر اپلوڈ (Upload) کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ اگر ویڈیو کی شکل میں ہو تو ظاہر ہے کہ وہ ویڈیو مرد بھی دیکھیں گے، جبکہ خواتین کا اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا جائز نہیں ہے۔ نیز شریعت میں عورت کو ضرورت کے موقع پر نامحرم مرد سے بات کرنے کی اجازت ہے، وہ بھی اس طرح کہ نرم لہجے میں بات نہ کرے، بلکہ سخت لہجہ اختیار کرے، قرآن شریف میں ہے: يَانِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا [الأحزاب: 32]
ترجمہ: "اے نبی کی بیویوں! اگر تم تقوی اختیار کرو تو تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو۔ لہذا تم نزاکت کے ساتھ بات مت کیا کرو، کبھی کوئی ایسا شخص بیجا لالچ کرنے لگے جس کے دل میں روگ ہوتا ہے، اور بات وہ کہو جو بھلائی والی ہو۔"
اس حکم کا خطاب اگرچہ ازواج مطہراتؓ کو کیا گیا ہے، مگر یہ ان کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ تمام مسلمان خواتین کے لیے یہی حکم ہے، لہذا خواتین کا اپنی نعتوں کی ویڈیو یا آڈیو سوشل میڈیا وغیرہ پر اپلوڈ کرنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکريم: (الأحزاب، الآية: 32، 33)
يَانِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا o وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ... الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 145 Aug 31, 2024
mastorat ka social media ya facebook par naat parhne ka hukam hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.