عنوان: انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کی بعثت کا مقصد (19235-No)

سوال: مفتی صاحب! تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی بعثت کا کیا مقصد تھا؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کی بعثت کا مقصد لوگوں کو معبودانِ باطلہ کی عبادت سے ہٹاکر صرف اور صرف خدائے وحدہ لاشریک کی عبادت کی طرف لانے کے لیے ان کو توحید، دینِ حق اور ایمان کی دعوت دینا ہے، اور وحی الٰہی کی تعلیمات سے آراستہ کرکے ان کے عقائد و اعمال کی درستگی کرنی ہے، نیز اس کے علاوہ معاشرہ میں عدل و انصاف اور نظامِ الٰہی قائم کرکے ظلم و زیادتی اور باطل قسم کے رسم و رواج کا خاتمہ کرنا ہے، اسی مقصد کے لیے انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کی تشریف آوری ہوئی ہے، اور اس کے حصول کے لیے انہوں نے کسی بھی قسم کی قربانی دینے میں دریغ سے کام نہیں لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (النحل، الآية: 36)
وَلَقَدۡ بَعَثۡنَا فِی كُلِّ أُمَّة رَّسُولًا أَنِ ٱعۡبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱجۡتَنِبُوا۟ ٱلطَّٰغُوتَۖ فَمِنۡهُم مَّنۡ هَدَى ٱللَّهُ وَمِنۡهُم مَّنۡ حَقَّتۡ عَلَیۡهِ ٱلضَّلَٰلَةُۚ فَسِیرُوا۟ فِی ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُوا۟ كَیۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُكَذِّبِینَ o

و قوله تعالی: (الحدید، الآية: 25)
لَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِٱلۡبَیِّنَٰتِ وَأَنزَلۡنَا مَعَهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمِیزَانَ لِیَقُومَ ٱلنَّاسُ بِٱلۡقِسۡطِۖ وَأَنزَلۡنَا ٱلۡحَدِیدَ فِیهِ بَأۡس شَدِید وَمَنَٰفِعُ لِلنَّاسِ وَلِیَعۡلَمَ ٱللَّهُ مَن یَنصُرُهُۥ وَرُسُلَهُۥ بِٱلۡغَیۡبِۚ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِیٌّ عَزِیز o

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 112 Sep 02, 2024
nabiyon ambiya e karam alihim salat o wasalam ki basat ka maqsad

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.