عنوان: نظر لگ جانے کی وجہ سے نماز اور قرآن شریف نہ پڑھنا(1947-No)

سوال: کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ نماز پڑھنے والے کو نظر لگے اور وہ اس نظر لگنے سے نماز پڑھنا چھوڑ دے، کیا اِس پر اس کی اپنی پکڑ بھی ہوگی یا اسی طرح ایک بچہ جو حفظ کر رہا ہو اور نظر لگنے کی وجہ سے وہ حفظ کرنا چھوڑ دے تو کیا ایسا ہو سکتا ہے؟

جواب: ہمارے معاشرے میں پائے جانے والے عقائد میں سے متعدد عقائد افراط وتفریط اور بہت سی غلط فہمیوں کا شکار ہیں، انہی میں سے ایک عقیدہ نظر بد کا لگنا بھی ہے، نظر بد کے بارے میں ہمارے معاشرے میں دو متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ نظر بد کی دراصل کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور یہ محض وہم ہے، اس کے سوا کچھ نہیں ہے۔ دوسری طرف کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس پر یقین تو رکھتے ہیں،لیکن اس کے علاج میں حد سے تجاوز کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات وہ شرک کے مرتکب ٹھہرتے ہیں، نظر بد کا لگنا حق ہے اور اس کا غیر شرکیہ علاج کرنا جائز ہے۔
جناب نبی اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے:الْعَيْنُ حَقٌّ وَلَوْ كَانَ شَىْءٌ سَابَقَ الْقَدَرَ سَبَقَتْهُ الْعَيْنُ (صحیح مُسلم: حدیث نمبر:5831)
ترجمہ :"نظر بد کا لگنا حق ہے اور اگر تقدیر پر کوئی چیزحاوی ہو سکتی تو یقیناً نظربد حاوی ہو جاتی"۔
البتہ نماز محض اس وجہ سے نہ پڑھنا کہ نظر لگی ہے یا بچے کا قرآن کریم کی تعلیم صرف نظر لگنے کی وجہ سے چھوڑ دینا، یہ درست عمل نہیں ہے۔
لہذا نظر لگنے کے شبہ کی صورت میں ان اعمال کو ترک نہیں کرنا چاہیے بلکہ نظر دور کرنے کے مسنون طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے ان اعمال کو جاری رکھنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (1719/4، ط: دار احیاء التراث العربي)
عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «العين حق، ولو كان شيء سابق القدر سبقته العين

حجۃ اللّٰه البالغۃ: (300/2، ط: دار الجیل)
وأما الرقي فحقيقتها التمسك بكلمات لها تحقق في المثل وأثر، والقواعد الملية لا تدفعها ما لم يكن فيها شرك لا سيما إذا كان من القرآن أو السنة أو مما يشبههما من التضرعات إلى الله. والعين حق وحقيقتها تأثير إلمام نفس العائن وصدمة تحصل من إلمامها بالمعين، وكذا نظرة الجن

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 461 Aug 09, 2019
nazar lag janay ki waja say namaz na parhna , Not praying / performing prayer because of evil eye

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.