سوال:
مفتی صاحب ! زکوٰۃ اگر جون جولائی 2020 میں دینی ہے اور جنوری2020 میں ایک حقدار کی ضرورت آجاتی ہے تو کیا وقت سے پہلے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے؟ جزاک اللہ
جواب: اگر کوئی شخص سال پورا ہونے سے پہلے زکوٰۃ کی پیشگی ادائیگی کرنا چاہے تو شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ چنانچہ حدیث میں ہے کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے حضور نبی اکرم ﷺسے سال گزرنے سے پہلے زکوٰۃ ادا کرنے کے متعلق دريافت كيا تو آپ ﷺ نے انہیں اس کی اجازت مرحمت فرمائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد:( كتاب الزكاة، باب في تعجيل الزكاة، 2: 115، رقم: 1624، دار الفکر)
أَنَّ الْعَبَّاسَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَعْجِيلِ صَدَقَتِهِ قَبْلَ أَنْ تَحِلَّ، فَرَخَّصَ لَهُ فِي ذَلِكَ.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی