عنوان: 130 کلومیٹر کی مسافت پر جانے کی صورت میں نماز کا حکم(2022-No)

سوال: السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ، حضرت میں روزانہ 70 کلومیٹر دور ملازمت کے لئے جاتا ہوں، وہاں مجھے ظہر کی نماز آتی ہے، جو کہ میں پوری پڑھتا ہوں، ایک دن میں نے وہاں ڈیوٹی مکمل کرکے واپس گھر نہیں آنا تھا، بلکہ ملازمت کی جگہ سے 60 کلومیٹر آگے کسی کام سے جانا تھا، اس دن میں ظھر کی نماز اپنی ملازمت کی جگہ پر پوری پڑھوں گا یا قصر؟ جزاک اللہ خیرا

جواب: صورت مسئولہ میں اگر گھر سے نکلتے وقت ملازمت کی جگہ سے 60 کلو میٹر آگے جانے کی نیت کی تھی، تو ملازمت کی جگہ میں نماز قصر کرنی ہوگی، لیکن اگر گھر سے نکلتے وقت ملازمت کی جگہ سے 60 کلو میٹر آگے جانے کی نیت نہیں کی تھی، تو پھر ملازمت کی جگہ پر پوری نماز ادا کرنا ہوگی، البتہ سفر سے واپسی میں بہر صورت مسافر شمار کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایۃ: (80/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
" السفر الذي يتغير به الأحكام أن يقصد الإنسان مسيرة ثلاثة أيام ولياليها بسير الإبل ومشي الأقدام " لقوله عليه الصلاة والسلام " يمسح المقيم كمال يوم وليلة والمسافر ثلاثة أيام ولياليها " عمت الرخصة الجنس ومن ضرورته عموم التقدير وقدر أبو يوسف رحمه الله بيومين وأكثر اليوم الثالث والشافعي بيوم وليلة في قول وكفى بالسنة حجة عليهما " والسير المذكور هو الوسط " وعن أبي حنيفة رحمه الله التقدير بالمراحل وهو قريب من الأول

کنز الدقائق: (209/1، ط: المطبعۃ الکبریٰ الامیریۃ)
وأما الثالث - وهو بيان مسافة السفر فقد قال أصحابنا أقل مسافة تتغير فيها الأحكام مسيرة ثلاثة أيام بسير متوسط، وهو سير الإبل ومشي الأقدام في أقصر أيام السنة وعن أبي يوسف أنه مقدر بيومين وأكثر اليوم الثالث

الدر المختار: (125/2، ط: دار الفکر)
(فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 446 Aug 29, 2019
mulazamaat/nokri/70 km /safar /namaz/hukum, order of prayer if 70 km go away for job

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.