عنوان: سیرت النبیﷺ کی تعلیم اور پڑھنے پڑھانے کا مقصد (20236-No)

سوال: مفتی صاحب! ربیع الاول کا مہینہ شروع ہورہا ہے، اس مہینے میں مختلف جگہوں پر سیرت النبی ﷺ کے نام سے محفلیں منعقد ہوتی ہیں، آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ سیرت النبی ﷺ پڑھ یا سن کر ہمیں سیرت النبی ﷺ سے کیا سبق ملتا ہے؟ براہ کرم اس بارے میں رہنمائی فرمادیں۔

جواب: سیرت النبی ﷺ کے بیان اور پڑھنے پڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم بحیثیت انسان، بحیثیت امت اور بحیثیت مسلمان اللہ کے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کے تمام گوشوں سے واقف ہوں، ہمارے دل میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ساتھ ان کی اطاعت اور اتباع کا جذبہ پیدا ہو، ہم ان کے نقشِ قدم پر چلیں اور ختم نبوت کے صدقے ان کے پیغام کو ساری دنیا میں پھیلائیں اور دنیا اور آخرت کی کامیابیاں سمیٹیں۔
چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا } [الأحزاب: 21]
ترجمہ: حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے رسول اللہ کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ سے اور یوم آخرت سے امید رکھتا ہو اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرتا ہو۔"
سورہ آل عمران کی آیت نمبر: 31اور 32 میں ہے: {قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ (31) قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ}
ترجمہ: (اے پیغمبر ! لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا اور اللہ بہت معاف کرنے والا، بڑا مہربان ہے۔ کہہ دو کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر منہ موڑو گے تو اللہ کافروں کو پسند نہیں کرتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (آل عمران، الآية: 31، 32)
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ o قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ o

و قوله تعالیٰ: (الأحزاب، الآية: 21)
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا o

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 174 Sep 02, 2024
seerat un nabi sallaho alihe wasalam ki taleem or parhne parhane ka maqsad

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.