سوال:
کیا آپ یہ بات صحیح ہے کہ ابو طالب کے مرنے پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے کہا تھا کہ یا رسول اللہ! آپ کا کافر چچا مر گیا ہے؟
جواب: جی ہاں ! صحیح حدیث سے یہ بات ثابت ہے:
حدثني ابو إسحاق، عن ناجية بن كعب، عن علي عليه السلام، قال: قلت للنبي صلى الله عليه وسلم:" إن عمك الشيخ الضال قد مات، قال: اذهب فوار اباك، ثم لا تحدثن شيئا حتى تاتيني، فذهبت فواريته، وجئته، فامرني، فاغتسلت ودعا لي".(سنن ابی داود:باب الرَّجُلِ يَمُوتُ لَهُ قَرَابَةُ مُشْرِكٍ: حدیث نمبر:3214 )
ترجمہ:
حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں آپ علیہ السلام کے پاس آیا اور عرض کیا کہ آپ کے چچا ابوطالب گمراہ کا انتقال ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ جاؤ اور اس کو دفن کرو، اسکے بعد کچھ بھی کرنے سے قبل میرے پاس آجاؤ. میں واپس آیا تو آپ نے مجھے غسل کرنے کا حکم دیا، پس میں نے غسل کیا اور میرے لئے دعا فرمائی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی