عنوان: آرٹی فیشل(سونےاور چاندی کے علاوہ) انگوٹھی کے استعمال کا حکم(2083-No)

سوال: آرٹی فیشل انگھوٹی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اور نماز کے دوران اسکے پہننے کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ کہ حدیث میں لوہے تانبے کی انگھوٹی سے منع کیا گیا ہے۔

جواب: عورتوں کے لئے جس طرح سونے چاندی کے زیورات استعمال کرنا جائز ہے، اسی طرح دوسری دھاتوں مثلاً: پیتل، تانبے وغیرہ کے بنے ہوئے زیورات اور آرٹی فیشل(مصنوعی) زیورات کا استعمال بھی جائز ہے، البتہ سونے اورچاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی انگوٹھی پہننا مکروہ تحریمی ہے، چاہے نماز کے دوران پہنی جائے یا نماز سے باہر، کسی صورت ميں اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (335/5، ط: دار الفکر)
التختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجال والنساء جميعا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1679 Sep 12, 2019
artificial ( sone / soney or chandi ke / key ilawa) angothi ke / key istemaal ka hukum / hukm, Ruling on the use of artificial (except gold and silver) ring

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.