عنوان: گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم اور اس کی ادائیگی کا طریقہ کار(2090-No)

سوال: مفتی صاحب ! میری گھر والی کے پاس 171 گرام سونا ( گولڈ ) ہے، اس پر کتنی زکوۃ بنتی ہے؟ ہَم نے 10 سال ( 2010 سے 2019 ) تک كی زکوۃ نہیں دی، اب ہَم ساری زکوۃ ایک ساتھ دینا چاہ رہے ہیں. ہماری 10 سال كے زکوۃ کتنی بنتی ہے؟ ہَم نے زکوۃ دینے کے لیے رمضان کا مہینہ مقرر کیا ہوا تھا . اب سوال یہ ہے کہ ( 1 ) ٹوٹل زکوۃ کتنی بنی؟ ( 2 ) زکوۃ جس سال نہیں دی، اس سال جو ریٹ تھا اس حساب سے دینی ہے یا موجودہ سال 2019 میں جو ریٹ ہے، اس حساب سے پچھلے 10 سالوں كی زکوۃ اسی ریٹ میں دینی ہے؟ یاد رہے کہ ہَم نے اندازہ سے کچھ رقم زکوۃ كی نیت سے اِس رمضان میں دی ہے۔

جواب: 1۔ واضح رہے کہ صاحب نصاب بن جانے کے بعد اگر زکوة ادا نہیں کی تو گزشتہ سالوں کی زکوة بھی ادا کرنا واجب ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے ایک سال کی زکوٰۃ کا حساب لگایا جائے ، پھر پہلی زکوۃ کی ادائیگی کے بعد جو رقم بچے اوروہ نصاب تک پہونچے، تو دوسرے سال اس مال کی زکوٰۃ نکالی جائے، اسی طرح دوسرے سال کی زکوة منہا کرنے کے بعد اگر بقایا رقم نصاب تک پہنچے، تو تیسرے سال اس مال کی زکوة ادا کی جائے، اسی طرح جتنے سالوں کی زکوة ادا نہیں کی، ان کا حساب اس طریقہ پر کیا جائے گا۔
2۔ سونے کی زکوة موجودہ سال کی قیمت کے اعتبار سے ادا کی جائے گی۔
3۔ ایک تولہ سونے کے ساتھ اگر چاندی، نقدی یا مال تجارت میں سے کچھ ہو، تو پھر اگر اس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے نصاب تک پہنچتی ہو، تو اس کا ڈھائی فیصد ادا کرنا واجب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (266/2، ط: دار الفکر)
ولو کان الدین علی مقر او علی معسر ۔۔إلی فو صل إلی ملکه لزم زکوٰۃ ما مضي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4862 Sep 14, 2019
guzishta saalo ki / key zakat / zakaat ka hukum / hukm or / aur us ki adaigi ka tareeqa kaar, Ruling on Zakat of previous years and the method of its payment

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.