resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: کسی بھی نماز کے بعد اس دعا کو نہ چھوڑنا، حدیث کی تحقیق (2093-No)

سوال: اس حدیث کی تصدیق فرمادیں کہ "نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اے معاذ ! میں تم سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں، اور میں تم کو ایک بات کی وصیت کرتا ہوں کہ تم کسی بھی نماز کے بعد اس دعا کو نہ چھوڑنا اے اللہ ! آپ مجھے اپنا ذکر کرنے، شکر کرنے اور بہترین طریقہ پر عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما"۔

جواب: اس مضمون کی حدیث سنن ابی داؤد میں ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے:
عن مُعَاذٍ  أَنَّ رَسُول اللَّه ﷺ، أَخَذَ بِيَدِهِ
وَقالَ: يَا مُعَاذُ واللَّهِ إِنِّي لأُحِبُّكَ، ثُمَّ أُوصِيكَ يَا مُعاذُ لاَ تَدَعنَّ في دُبُرِ كُلِّ صلاةٍ تَقُولُ: اللَّهُم أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ، وحُسنِ عِبَادتِك. حديث صحيحٌ، رواه أَبُو داود
(كتاب الصلاة، باب في الاستغفار)

ترجمہ:حضرت معاذ بن جبلؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: اے معاذ ! میں تم سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں، اور میں تم کو ایک بات کی وصیت کرتا ہوں کہ تم کسی بھی نماز کے بعد اس دعا کو نہ چھوڑنا اللھم اعنی علی ذکرک شکرک وحسن عبادتک، اے اللہ ! آپ مجھے اپنا ذکر کرنے، شکر کرنے اور بہترین طریقہ پر عبادت کرنے کی توفیق عطا فرما۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

allahuma ainni ala zikrika hadees, confimation of hadith about اللھم اعنی علی ذکرک الخ

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees