عنوان: حج کے فرائض (ارکان)، واجبات اور سنتیں(2096-No)

سوال: مفتی صاحب ! حج میں کل کتنے فرائض، واجبات اور سنتیں ہیں؟

جواب: حج کے فرائض:
حج میں تین چیزیں فرض ہیں:(١) احرام (٢)وقوف عرفات کرنا( میدان عرفات میں ٩ذی الحجہ کو زوال آفتاب کے وقت سے ۱۰ ذی الحجہ کی صبح صادق تک کسی وقت ٹھہرنا، اگرچہ ایک لمحہ کے لیے کیوں نہ ہو)(٣) طواف زیارت کرنا( ١۰، ١١ یا ١٢ ذی الحجہ میں سے کسی تاریخ کو بیت اللہ کا طواف کرنا)
حج کے واجبات:
(١) مزدلفہ میں وقوف کے وقت ٹھہرنا (٢) رمی جمار(شیطان کو کنکریاں مارنا) (٣) حلق یعنی سر کے بال منڈوانا یا قصر یعنی سر کے بال کتروانا (۴) صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا (۵) آفاقی یعنی میقات سے باہر رہنے والے کو طواف وداع کرنا(۶) حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے لیے دم شکر ادا کرنا (قربانی کرنا)
حج کی سنتیں:
(۱) مفرد آفاقی اور قارن کو طواف قدوم کرنا (۲) طواف قدوم یا طواف زیارت میں رمل اور اضطباع کرنا (۳)آٹھویں ذی الحجہ کی صبح کو منی کے لیے روانہ ہونا اور وہاں پانچوں نمازیں پڑھنا (۴)نویں ذی الحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد منی سے عرفات کے لیے روانہ ہونا (۵)عرفات سے غروب آفتاب کے بعد امام حج سے پہلے روانہ نہ ہونا (۶)عرفات سے واپس ہوکر رات کو مزدلفہ میں ٹھہرنا (۷)عرفات میں غسل کرنا (۸)ایام منی میں رات کو منی میں رہنا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیۃ الناسک: (ص: 44، ط: ادارۃ القرآن)
اما فرائض الحج فثلاث، الاول الاحرام قبل الوقوف بعرفة، والثاني الوقوف بعرفة......والثالث طواف الزيارة...الخ

بدائع الصنائع: (133/2، ط: دار الکتب العلمیۃ)
وأما، واجبات الحج فخمسة:.
السعي بين الصفا والمروة، والوقوف بمزدلفة، ورمي الجمار، والحلق أو التقصير، وطواف الصدر

الھندیۃ: (219/1، ط: دار الفکر)
(وأما سننه) فطواف القدوم والرمل فيه أو في الطواف الفرض، والسعي بين الميلين الأخضرين، والبيتوتة بمنى في ليالي أيام النحر، والدفع من منى إلى عرفة بعد طلوع الشمس، ومن مزدلفة إلى منى قبلها كذا في فتح القدير. والبيتوتة بمزدلفة سنة والترتيب بين الجمار الثلاث سنة هكذا في البحر الرائق.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 16830 Sep 15, 2019
haj ke / key faraiz, wajibaat or / aur sunnaate, Duties, Obligations and Sunnah of Hajj

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.