عنوان: سجدہ تلاوت واجب ہونے کی چند صورتیں(2119-No)

سوال: السلام علیکم، اگر کسی جگہ پر تلاوت لگی ہو ( کار ریڈیو، ریکارڈ کیسٹ یا کہیں سے مکہ سے نماز لائیو آرہی ہو) یا پھر امام لاؤڈ اِسْپیکر پر تلاوت کر رہے ہوں تو اِس صورت میں سجدہ تلاوت فرض ہوگا یا نہیں؟ جزاک اللہ

جواب: ۱) واضح رہے کہ سجدہ تلاوت واجب ہے، اور یہ آیت سجدہ پڑھنے اور سننے والے دونوں پر واجب ہوتا ہے۔
۲) ریڈیو، ٹیلی ویژن سے(لائیو) براہ راست آڈیو یا ویڈیو نشر کی جانے والی تلاوت میں اگر آیت سجدہ آجائے تو سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہے۔
۳) اگر پہلے سے ریکارڈ شدہ تلاوت ٹیلی ویژن یا ریڈیو پر نشر کی جائے تو سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا ہے۔
۴)اگر امام لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھا رہا رہو اور اس کی آواز مسجد سے باہر کسی نے سن لی تو آیت سجدہ سننے پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا، البتہ اگر سننے والے کو اس آیت سے سجدہ تلاوت واجب ہونے کا علم نہ ہو تو اس کو سجدہ تلاوت ادا نہ کرنے کا گناہ نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (سجود القرآن، 146/1، رقم الحدیث: 1064)
"عن ابن عمر قال: کان النبي صلی الله علیہ وسلم: یقرأ علینا السورۃ فیہا السجدۃ، فیسجد و نسجد حتی ما یجد أحدنا موضع جبہتہ".

الھدایہ: (کتاب الصلاۃ، باب في سجود التلاوۃ)
"والسجدۃ واجبۃ في ہذہ المواضع علی التالي والسامع سواء قصد سماع القرآن أولم یقصد لقولہ علیہ السلام السجدۃ علی من سمعہا وعلی من تلاہا۔

بدائع الصنائع: (کتاب الصلاۃ، فصل في سبب وجوب الصلاۃ، 180/1)
"فیجب علی التالي الأصم، والسامع الذي لم یتل، أما التلاوۃ فلا یشکل، وکذا السماع لما بینا أن الله تعالی ألحق الأئمۃ بالکفار لترکہم السجود، إذا قرئ علیہم القرآن بقولہ تعالی فمالہم لا یؤمنون وإذا قرئ علیہم القرآن لایسجدون۔ [سورۃ الانشقاق:۲۱]
وقال الله تعالیٰ: اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِآَیَاتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِّرُوْا بِہَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَسَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَہُمْ لَا یَسْتَکْبِرُوْنًَ۔ [سورۃ السجدۃ:۱۵]
من غیر فصل في الآیتین بین التالي والسامع، وروینا عن کبار الصحابۃ رضي الله عنہم السجدۃ علی من سمعہا، ولأن حجۃ الله تعالیٰ تلزمہ بالسماع کما تلزمہ بالتلاوۃ، فیجب أن یخضع لحاجۃ الله تعالیٰ بالسماع کما یخضع بالقرأۃ".

و فیہ ایضا: (کتاب الصلاۃ، فصل بیان من تجب علیہ سجدۃ التلاوۃ)
"بخلاف السماع من الببغاء والصدى فإن ذلك ليس بتلاوة وكذا إذا سمع من المجنون ؛ لأن ذلك ليس بتلاوة صحيحة؛ لعدم أهليته لانعدام التمييز ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2875 Sep 18, 2019
sajda tilawat ke / kay chand ehkaam, Some rules of prostration recitation / sajda tilawat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.