سوال:
مفتی صاحب! میں بالغ ہونے والی ہوں، جبکہ میری کچھ دوستیں پہلے سے بالغہ ہیں، وہ کبھی باتوں میں ایک لفظ استعمال کرتی ہیں کہ حیض میں یہ کرنا چاہیے اور یہ نہیں کرنا چاہیے، میں نے کبھی ان سے معلوم نہیں کیا کہ حیض کسے کہتے ہیں، براہ کرم آپ میری رہنمائی فرمادیں کہ حیض کسے کہتے ہیں؟ اور اس کے ساتھ یہ بھی بتادیں کہ حیض ختم ہونے کی نشانی کیا ہوتی ہے؟
جواب: ہر ماہ غیر حاملہ بالغہ عورت کے آگے کے راستے سے معمول کے مطابق آنے والے خون کو "حیض" یا "ماہواری" کہا جاتا ہے، حیض ختم ہونے کی علامت خون کا بند ہوجانا ہے۔
اس جیسے روزمرہ مسائل کی معلومات کے لیے حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس اللہ تعالی سرہ کی کتاب "بہشتی زیور" کا مطالعہ بہت مفید اور برکت کا باعث ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندية: (36/1، ط: دار الفکر)
«(الفصل الأول في الحيض) وهو دم من الرحم لا لولادة. كذا في فتح القدير فإن رأته من الدبر لا يكون حيضا ويستحب أن تغتسل عند انقطاع الدم كذا في الخلاصة»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی