عنوان: رخصتی سے پہلے طلاق ہونے کی صورت میں عدت کا حکم (21348-No)

سوال: مفتی صاحب! نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے طلاق ہو جائے تو کیا عورت پر عدت لازم ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ میاں بیوی کے درمیان اگر رخصتی سے پہلے خلوت صحیحہ (کسی مانع کے بغیر تنہائی میں ملاقات) واقع ہوگئی ہو تو ایسی صورت میں طلاق ہوجانے پر عورت پر عدت واجب ہوتی ہے اور اگر خلوت صحیحہ واقع نہیں ہوئی ہو تو رخصتی سے پہلے طلاق ہونے کی صورت میں عورت پر عدت واجب نہیں ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (الباب الثالث عشر في العدة، 526/1، ط: دار الفکر)
رجل ‌تزوج ‌امرأة نكاحا جائزا فطلقها بعد الدخول أو بعد الخلوة الصحيحة كان عليها العدة كذا في فتاوى قاضي خان۔
أربع ‌من ‌النساء لا عدة عليهن: المطلقة قبل الدخول.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 241 Oct 04, 2024
rukhsati se pehle talaq hone ki soorat mein iddat ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Iddat(Period of Waiting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.