عنوان: شرعی مسافر بننے کے لیے خشکی اور سمندر کے سفر کو جمع کرنا (21405-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک آدمی شکار کے لیے نکلا، اس نے کچھ سفر پیدل یعنی (خشکی میں) طے کیا اور کچھ کشتی کے ذریعے یعنی (سمندر میں) طے کیا، دونوں قسم کے سفر خشکی سمندری) کو جمع کر کے 48 /میل بنتے ہیں تو اب پوچھنا یہ ہے کہ دونوں قسم کے سفر جمع کرکے مسافر ہونے کا حکم لگایا جائے گا یا ہر ایک سفر کا علیحدہ علیحدہ اعتبار ہوگا؟ درست رہنمائی کی درخواست ہے۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں دونوں قسم (خشکی اور سمندر) کے سفر کو جمع کرنے کے بعد اگر مذکورہ شخص کی مسافت اڑتالیس میل ( 77.24 کلو میٹر) یا اس سے زیادہ بنتی ہے اور اس جگہ پندرہ دن سے کم کی نیت کرکے سفر پر گیا ہے تو اس پر سفر کے احکام جاری ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المحيط البرهاني: (23/2، دار الكتب العلمية)
وإن كان السفر سفر بحر فقد اختلف المشايخ فيه أيضاً، والمختار للفتوى أنه ينظر أن السفينة كم تسير ثلاثة أيام، ولياليها حال استواء الريح، فيجوز ذلك أصلاً ويقصر الصلاة إذا قصد مسيرة ثلاثة أيام ولياليها على هذه السفينة في البحر، فلو سار في الماء سيراً سريعاً، ويكون ذلك على البرية ثلاثة أيام ولياليها، فقد ذكر الحسن عن أبي حنيفة رحمه الله أنه ...،وهذا شيء يعرفه الملاحون، فيرجع في ذلك إلى قولهم.

تبيين الحقائق: (210/1، ط: دار الكتاب الإسلامي)
ولم يذكر مدة السفر في الماء في ظاهر الرواية وذكر في العيون عن أبي حنيفة أنه يعتبر مسيرة ثلاثة أيام في البر وإن أسرع في السير وسار في يومين أو أقل والمختار للفتوى أن ينظر كم تسير السفينة في ثلاثة أيام ولياليها إذا كانت الرياح مستوية معتدلة فيجعل ذلك هو المقدر؛ لأنه أليق بحاله كما في الجبل.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 84 Oct 18, 2024
sharai musafir banne ke liye khushki aur samandar ke safar ko jama karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.