سوال:
میں آفس میں کام کرتے وقت عادتاً ہیڈ فون پر قرآن کی تلاوت لگا لیتا ہوں، اگرچہ تلاوت کی آواز آرہی ہوتی ہے، لیکن اکثر کام میں مصروفیت کی وجہ سے دھیان مکمل طور پر تلاوت کی طرف نہیں ہوتا ہے، مہربانی فرما کر رہنمائی فرمادیں کہ ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ قرآنِ کریم کی تلاوت کا ادب و احترام کرنا ضروری ہے، لہذا کسی دوسرے کام میں مشغول ہوکر تلاوت لگانا جبکہ تلاوت کی طرف توجہ بھی نہ ہو، یہ قرآن کریم کے آداب کے خلاف ہے، جس سے بچنا چاہیے، البتہ اگر اپنی مصروفیات کے دوران خاموشی سے تلاوت سنی جائے اور دھیان تلاوت کی طرف ہو تو ایسا کرنا صحیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (316/5، ط: دار الفکر)
لا يقرأ جهرا عند المشتغلين بالأعمال ومن حرمة القرآن أن لا يقرأ في الأسواق، وفي موضع اللغو كذا في القنية.
و فیھا ایضاً: (316/5، ط: دار الفکر)
أن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی