سوال:
میزان بینک اور المیزان انوسمنٹ ایک ہی چیز ہے؟ یا دونوں اپنی جگہ الگ٫ پر درست سمت میں ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ یہ دونوں الگ الگ ادارے ہیں، لیکن گروپ ایک ہی ہے، البتہ دونوں کے تمام معاملات جید مفتیان کرام کی زیر نگرانی میں ہوتے ہیں، اس لئے ان کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کی گنجائش ہے۔ تاہم وقتاً فوقتاً معلومات لیتے رہنا چاہیے کہ اگر خدانخواستہ کبھی مستند علماء کی نگرانی اور شرعی اصولوں کی پاسداری نہ رہے تو اس سے آگاہ کیا جاسکے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی