سوال:
کیا کوئی عام شخص قرآن پاک کا ترجمہ اور تفسیر پڑھ کر دوسروں کو تعلیم دے سکتا ہے، جبکہ وہ عالم دین بھی نہ ہو؟
جواب: قرآن کریم کا ترجمہ وتفسیر بیان کرنا بہت ذمہ داری والا کام ہے، اس کے لیے دینی علوم میں اعلی درجہ کی مہارت درکار ہے جوعام طور پر غیر عالم میں موجود نہیں ہوتی۔
تاہم اگر کسی جگہ قرآن کریم کا ترجمہ و تفسیر بیان کرنے والا کوئی عالم دین میسر نہ ہو تو ایسی صورت میں کسی مستند تفسیر کو لے کر سامعین کو اس کا حرف حرف پڑھ کر سنایا جائے، اپنی طرف سے اس میں کوئی تشریح نہ کی جائے، جہاں کوئی بات سمجھ نہ آئے تو مستند علماء کرام سے رابطہ کرکے ان سے دریافت کر لیا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی