عنوان: کیا بوڑھی عورتوں پر بھی مکمل عدت واجب ہوتی ہے؟(2160-No)

سوال: السلام علیکم،
مفتی صاحب ! عدت کس عورت پر ہوتی ہے ؟
یہاں اکثر بوڑھی خواتین 3 دن یا 40 دن عدت میں بیٹھ کر پھر عدت ختم کر دیتی ہیں یہ کہہ کر کہ عدت صرف ان عورتوں پر ہے، جنہیں حیض آتا ہے، جسے حیض نہیں آتا یا بوڑھی ہیں ان پر عدت نہیں ہے، اِس بارے میں برائے مہربانی تھوڑی تفصیل سے سمجھا دیں تسلّی بخش جواب دلیل کے ساتھ . .

جواب: عدت ہر اس عورت پر (جوان ہو یا بوڑھی) واجب ہے، جس کی اپنے شوہر کے ساتھ خلوت یا ہمبستری ہونے کے بعد شوہر سے علیحدگی ہوجائے یا شوہر کا انتقال ہوجائے۔
واضح رہے کہ قرآن کریم کی کسی آیت یا کسی حدیث میں یہ بات نہیں آئی کہ عدت صرف جوان عورتوں کے لیے ہوتی ہے، یہ محض من گھڑت (لوگوں کی بنائی ہوئی) بات ہے، قرآن و حدیث سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جو عورتیں حاملہ ہوں، چاہے وہ بوڑھی ہوں یا جوان، ان کی عدت وضع حمل ہے، اور اگر حاملہ نہ ہوں تو ان کی عدت چار ماہ دس دن ہے، اور اگر حیض نہ آتا ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الطّلاق، الآیۃ: 4)
وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ ۚ وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ۚ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًاo

ترجمہ:
اور تمہاری عورتوں میں سے جو ماہواری آنے سے مایوس ہوچکی ہوں اگر تمہیں (ان کی عدت کے بارے میں) شک ہو تو (یاد رکھو کہ) ان کی عدت تین مہینے ہے، اور ان عورتوں کی (عدت) بھی (یہی ہے) جنہیں ابھی ماہواری آئی ہی نہیں، اور جو عورتیں حاملہ ہوں، ان کی (عدت کی) میعاد یہ ہے کہ وہ اپنے پیٹ کا بچہ جن لیں۔ اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا، اللہ اس کے کام میں آسانی پیدا کردے گا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4033 Sep 24, 2019
kia borhi / zaeef ortoo / orton par bhi mukammal iddat wajib hoti he / hey?, Is full 'iddah obligatory on old women too?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Iddat(Period of Waiting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.