سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! میرا سوال یہ ہے کہ جماعت کی نماز میں جب موذن تکبیر پڑھتا ہے، تو نمازی کو دونوں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا چاہے یا ہاتھ چھوڑ کر؟
جواب: واضح رہے کہ اقامت کے دوران جان بوجھ کر ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ اس میں نماز پڑھنے والے کے ساتھ مشابہت لازم آتی ہے، البتہ اگر بھولے یا انجانے میں کوئی ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوجائے، تو اس میں کوئی گناہ نہیں ہے، اس معاملے میں بلا وجہ سختی نہیں کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتاوی رحیمیۃ: (93/4، ط: دار الاشاعت)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی