عنوان: بیع مرابحہ مع توکیل کی ایک صورت (2215-No)

سوال: ایک انویسٹر پبلشر ادارہ کو کہتا ہے کہ میں آپ کے ساتھ انویسٹمنٹ کرنا چاہتا ہوں، پبلشر ادارہ کہتا ہے کہ آپ ہمیں کاغذ خرید کے دیدیں، تو انویسٹر اسی بک پبلشر ادارہ کے ملازم کو اپنا وکیل بنا کر مارکیٹ بھیجتا ہے، ملازم انویسٹر کا وکیل بن کر مارکیٹ جاتا ہے، ملازم انویسٹر کے لیے ایک ہزار کا کاغذ خرید لیتا ہے، جو کہ ملازم کے قبضہ میں ہوتا ہے اور اس کے توسط سے انویسٹر کے قبضہ میں آجاتا ہے ۔ پھر اس انویسٹرسے پبلشر ادارہ گیارہ سو میں وہ کاغذ خریدتا ہے، اب گیارہ سو کے اعتبار سے ایک مدت طے ہوجاتی ہے، اور مرابحہ موجلہ ہوجاتا ہے، اب انویسٹر بک پبلشر کو تین مہینے کے لیے گیارہ سو کا کاغذ دیدیتا ہے، بک پبلشر انویسٹر کو تین مہینے میں پیمینٹ کردیتے ہیں۔ مفتی صاحب ! کیا یہ معاملہ شرعا درست ہے؟

جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق یہ معاملہ چند شرائط کے ساتھ جائز ہے:
۱- پبلشر کو کاغذ خرید کر دینے والا کاغذ کو اپنے قبضہ میں لے کر فروخت کرے (وکیل کا قبضہ بھی مؤکل کا قبضہ شمار ہوتا ہے)۔
۲- پبلشر کا سرمایہ کار سے یہ کہنا (کہ ہمیں کاغذ خرید کر دیدو، ہم آپ سے اتنے نفع کے ساتھ خرید لیں گے) یہ اس کی طرف سے وعدہ ہے، جس کا ایفاء کرنا دیانتا (تقوی کی رو سے) لازم ہوگا۔
۳- اگر جانبین کے درمیان باقاعدہ وعدے کا معاہدہ طے پاتا ہے، تو اس میں فریقین میں سے دونوں کو یا کسی ایک کو اختیار دینا ضروری ہے کہ وہ کسی وجہ سے اپنے فیصلے کو کالعدم کرکے معاہدے کو ختم کرنا چاہے تو کر سکے۔ تاکہ وعدہ بیع کی بیع کے ساتھ مشابہت نہ ہو جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (کتاب البیوع، الباب الرابع عشر: في المرابحۃ)
"المرابحۃ بیع بمثل الثمن الأول وزیادۃ ربح -إلی قولہ- والکل جائز".

فقہ البیوع: (452/2)
"ثالثا: المواعدة ( وهي التي تصدر من الطرفين) تجوز في ييع المرابحة بشرط الخيار للمتواعدين كليهما أو أحدهما فإذا لم يكن هناك خيار فإنها لا تجوز...".
فی بحث المرابحة للآمر بالشراء، في قرار مجمع الفقه الإسلامي، الذي صدر في جمادى الأولى / ١٤٠٩ھ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1398 Oct 04, 2019
bay morabha ma tokeel ki aik sorat, A form of sale of marabaha with tokeel

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.