عنوان: عصر کی نماز کے دوران سورج غروب ہو جائے، تو نماز ادا ہو جائے گی؟(2220-No)

سوال: السلام علیکم، عصر کی نماز پڑھنے میں دیر ہو گئی، عصر کی نماز پڑھنی شروع کی اِس دوران مغرب کی اَذان کی آوازیں آنے لگیں، تو اس صورت میں عصر کی نماز کا کیا کیا جائے ؟

جواب: واضح رہے اگر عصر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوجائے اور مغرب کا وقت داخل ہوجائے، تو ایسی صورت میں نماز کراہیت کے ساتھ ادا ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (باب الأوقات التي نہی عن الصلاۃ فیہ)
عن عقبۃ بن عامر الجہني رضي اللّٰہ عنہ یقول: ثلاث ساعات کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نہانا أن نصلي فیہن حین تطلع الشمس بازغۃ حتی ترتفع وحین یقوم قائم الظہیرۃ حتی تمیل الشمس، وحین تضیف الشمس للغروب حتی تغرب۔

الدر المختار: (کتاب الصلاۃ)
إلا عصر یومہٖ عند الغروب؛ لأن السبب ہو الجزء القائم من الوقت، وإذا کان کذٰلک فقد أداہا کما وجبت، بخلاف غیرہا من الصلوات؛ لأنہ وجبت کاملۃ فلا تتأدی بالناقص۔

التاتارخانیۃ: (کتاب الصلاۃ)
لکن یکرہ تاخیرہ إلی أن تتغیر الشمس ہٰکذا ذکر في الأصل، وفي القدوري: وذکر الطحاوي إلی أن مع ہٰذا لو صلی جاز؛ لأنہ صلی في الوقت۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1069 Oct 05, 2019
asar ki namaz ke / key baad soraj ghurob hojai , to namaz ada hojai gi?, If the sun sets during Asar prayers, will the prayers be considered as performed?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.