سوال:
مفتی صاحب! اقامت کہنے کا مسنون طریقہ بتادیں۔
جواب: اقامت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اولاً ایک سانس میں چار مرتبہ "اللہ اکبر“ کہا جائے اور ہر "اللہ اکبر" کی راء پر سکون کیا جائے، اور اگر ملا کر پڑھیں تو راء پر زبر کی حرکت ظاہر کریں، راء " پر پیش پڑھنا خلاف سنت ہوگا، اس کے بعد ایک سانس میں "أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن لا إله إلا الله" پڑھیں، اور لفظِ اللہ کی "ہ" پر سکون کریں، اس کے بعد ایک سانس میں "أشهد أن محمداً رسول الله، أشهد أن محمداً رسول اللہ پڑھیں، اور ہر کلمہ پر اخیر میں سکون کریں، اعراب ظاہر نہ کریں، اسی طرح ایک ایک سانس میں حیعلتین (حی علی الصلاة، حی علی الفلاح) کہیں، اس کے بعد قد
قامت الصلاة" الگ الگ سانس میں کہیں، پھر اللہ اکبر اللہ اکبر“ ایک سانس میں اور لا إله إلا اللہ ایک سانس میں کہیں۔
(ماخوذ از کتاب النوازل: 309/3، ط: دار الاشاعت)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مراقی الفلاح: (78/1، ط: المکتبة العصرية)
و" أشار إلى ضبط ألفاظه بقوله "يكبر في أوله أربعا" في ظاهر الرواية وروى الحسن مرتين ويجزم الراء في التكبير ويسكن كلمات الأذان والإقامة في الأذان حقيقة وينوي الوقف في الإقامة لقوله صلى الله عليه وسلم: "الأذان جزم والإقامة جزم والتكبير جزم"
اعلاء السنن: (114/2، ط: ادارۃ القرآن)
إلا- الإقامة فيقول : " قد قامت الصلاة" في نفسين، مترسلا، لأنه هو روح الإقامة.
رد المحتار: (كتاب الصلاة، باب الأذان، 386/1، ط: سعيد)
"وحاصلها أن السنة أن يسكن الراء من " الله أكبر " الأول أو يصلها ب " الله أكبر " الثانية، فإن سكنها كفى وإن وصلها نوى السكون فحرك الراء بالفتحة، فإن ضمها خالف السنة؛ لأن طلب الوقف على " أكبر " الأول صيره كالساكن أصالة فحرك بالفتح."
الهندية: (كتاب الصلاة، الباب الثاني في الأذان، الفصل الثاني في كلمات الأذان والإقامة وكيفيتهما، 56/1، ط: دارالفکر)
"ويسكن كلماتهما على الوقف لكن في الأذان حقيقة وفي الإقامة ينوي الوقف. كذا في التبيين."
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی