resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: شہر کی آبادی سے دور یتیم خانے میں نماز جمعہ کا حکم (22484-No)

سوال: شہر کی آبادی سے آدھا کلومیٹر دور عدالتیں قائم ہیں، وکلاء کے چیمبر ہیں، اس کے ساتھ سرکاری طور پر ججز کی رہائشی کالونی ہے، شہر اور عدالتوں کے درمیان کوئی آبادی نہیں ہے، عدالتوں سے آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر سرکاری طور پر یتیم خانے کا ادارہ قائم ہے اور اس کے قریب ایک فرلانگ کے فاصلے پر سرکاری طور پر گونگے بہروں کا سکول ہے، اس علاقے میں آبادی ہے۔
معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ علاقہ جہاں یتیم خانہ اور گونگے بہروں کا سکول ہے، فناء مصر کہلائے گا یا نہیں اور اس میں جمعہ قائم کرنا درست ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ فقہاء نے فناء شہر کی جو تعریف کی ہے، اس میں شہر سے باہر کا وہ علاقہ شامل ہوتا ہے جو شہر والوں کی (سکونت کی) ضروریات میں استعمال ہوتا ہو، جیسے گھوڑوں اور جانوروں کے باندھنے کی جگہ یا کھیل کا میدان وغیرہ۔
پوچھی گئی صورت میں جس جگہ یتیم خانہ اور گونگوں بہروں کا اسکول واقع ہے، وہ نہ تو شہر کی آبادی سے متصل ہے اور نہ ہی اس پر "فناء شہر" کی تعریف صادق آتی ہے، اس لیے اس مقام پر جمعہ کی جماعت قائم کرنا درست نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیة المستملی: (ص: 551، ط: اشرفی)
وفي الفتاویٰ الغیاثیة: لو صلی الجمعة في قریة بغیر مسجد جامع والقریة کبیرۃ لہا قریً، وفیہا والٍِ وحاکمٍ جازت الجمعة بنو المسجد أو لم یبنوا وہٰذا أقرب الأقاویل إلی الصواب، والمسجد الجامع لیس بشرط، ولہٰذا أجمعوا علی جوازہا بالمصلی في فناء المصر وہو مااتصل بالمصر معداً لمصالحه من رکض الخیل وجمع العساکر والمناضلة ودفن الموتیٰ وصلوٰۃ الجنازۃ ونحو ذٰلک لان له حکم المصر باعتبار حاجة اہله الیه .

رد المحتار: (139/2، ط: سعید)
فقد نص الأئمة على أن الفناء ما أعد لدفن الموتى وحوائج المصر كركض الخيل والدواب وجمع العساكر والخروج للرمي وغير ذلك وأي موضع يحد بمسافة يسع عساكر مصر ويصلح ميدانا للخيل والفرسان ورمي النبل والبندق البارود واختبار المدافع وهذا يزيد على فراسخ فظهر أن التحديد بحسب الأمصار.

کذا فی فتاوی جامعه دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 164781

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

sheher ki abadi se door yateem khane mein namaz e jumma ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers