عنوان: میقات کا مفہوم اور پاکستان سے جانے والوں کی میقات (22511-No)

سوال: مفتی صاحب! میرا اس سال حج پر جانے کا ارادہ ہے، اس کے لیے مختلف حج و عمرہ کے پروگرامز میں شرکت کررہا ہوں تاکہ مکمل حج سیکھ کر جاؤں۔ ان پروگرامز میں میں نے ایک لفظ "میقات" کئی مرتبہ سنا ہے، آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ میقات کیا ہے، کس چیز کو میقات کہتے ہیں؟ اور ہم کراچی پاکستان سے جانے والوں کی میقات کیا ہوگی؟

جواب: میقات اس جگہ کو کہتے ہیں کہ حرم کی طرف جاتے ہوئے اس جگہ سے بغیر احرام باندھے گزرنا جائز نہ ہو۔ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے ہوائی جہاز جو جدہ میں اترتے ہیں، وہ زیادہ تر "قرن المنازل" نامی میقات یا اس کے آس پاس سے گزرتے ہیں، اس لیے اگر پرواز جدہ کی ہو تو قرن المنازل یا اس کے محاذات سے احرام باندھنا ہوگا۔ نيز عموماً ہوائی جہاز میں میقات کا اعلان کردیا جاتا ہے، ان کے اعلان پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهداية في شرح بداية المبتدي: (133/1، ط: دار إحياء التراث العربي)
والمواقيت التي لا يجوز أن يجاوزها الإنسان إلا محرما خمسة لأهل المدينة ذو الحليفة ولأهل العراق ذات عرق ولأهل الشام الجحفة ولأهل نجد قرن ولأهل اليمن يلملم " هكذا وقت رسول الله عليه الصلاة والسلام هذه المواقيت لهؤلاء. وفائدة التأقيت المنع عن تأخير الإحرام عنها لأنه يجوز التقديم عليها بالاتفاق.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 36 Nov 27, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.