سوال:
میں آن لائن کام کرتا ہوں جس میں میں اپنی تصویریں خود کھینچتا ہوں اور انفلیوینسر (influencer) کے ساتھ مل کے ان کو پیمنٹ دے کے بنواتا ہوں، کچھ لوگ اپنا مال سیل کرنے کے لیے میری تصویریں اور ویڈیو یہاں سے اٹھا کر اپنے پیجز پر یوز کر رہے ہیں، کیا میرے لیے ان کے پیجز سے وہ تصویریں ہٹانا یا ان کو کوئی کاپی رائٹ سٹرائک دینا جائز ہے؟ رہنمائی فرمادیں
جواب: سوال میں ذکر کردہ طریقہ کار اگر سوشل میڈیا کی طرف سے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی ہو اور طے شدہ قوانین کے مطابق دھوکہ دہی اور فریب شمار ہوتا ہو تو اس سے اجتناب کیا جائے، ایسی صورت میں اگر مذکورہ شخص باوجود سمجھانے کے بھی اپنے اس فعل سے نہ رکتا ہو تو اس قسم کی دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قوانین کی روشنی میں اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مسند احمد: (رقم الحدیث: 22170، ط: مؤسسة الرسالة)
حدثنا وكيع قال: سمعت الأعمش قال: حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی