resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: پاکی کی کم از کم مدت (پندرہ دن) سے پہلے جاری ہونے والے خون کا حکم (22578-No)

سوال: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک لڑکی کی حیض کی عادت دس دن کی ہے، اسے پچھلے مہینہ 18 تاریخ کو حیض شروع ہوا، پھر وہ 28 کو نہالی، پھر دس دن بعد 9 تاریخ کو اسے پھر سے خون آنا شروع ہوگیا، جو ابھی تک ختم نہیں ہوا 20 تاریخ ہوگئی تو اس حالت میں یہ سب استحاضہ شمار ہوگا؟ رہنمائی فرمادیں

جواب: واضح رہے کہ دو حیضوں کے درمیان پاکی کی کم سے کم مدت 15 دن ہیں، لہذا سوال میں ذکر کردہ صورت میں چونکہ عورت کی ماہواری گزرنے کے بعد پندرہ دن کی پاکی سے پہلے ہی دوبارہ خون شروع ہو چکا ہے، لہذا یہ خون استحاضہ کا خون شمار ہوگا، البتہ مذکورہ عورت اپنی عادت کے مطابق پاکی اور حیض کے ایام شمار کرے گی، چنانچہ مذکورہ عورت 29 نومبر سے اپنی پاکی کے عادت کے مطابق ایام شمار کرے اور اس دوران آنے والا خون استحاضہ کا خون شمار ہوگا، اور عادت کے مطابق پاکی کے دنوں کے بعد آنے والے خون کو اپنی عادت کے مطابق حیض شمار کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (286/1، ط: دار الفكر)
ثم قال في الفصل الرابع في الاستمرار: إذا وقع في المبتدأة فحيضها من أول الاستمرار عشرة وطهرها عشرون، .... وإن وقع في المعتادة فطهرها وحيضها ما اعتادت في جميع الأحكام إن كان طهرها أقل من ستة أشهر، وإلا فترد إلى ستة أشهر إلا ساعة وحيضها بحاله.

امداد الفتاوی: (105/1، ط: دارالعلوم کراچی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


paki ki kam az kam muddat pandrah 15 se pehle jari hone wale khoon ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues