سوال:
حضرت! سوال یہ پوچھنا ہے کہ موبائل میں قرآن شریف ہو تو کیا اس موبائل کے ساتھ واش روم جا سکتے ہیں؟
جواب: اگر قرآن مجید موبائل کی اسکرین پر کھلا ہوا ہو تو بیت الخلاء لے کر جانا درست نہیں ہے، لیکن اگر اسکرین پر قرآن مجید کھلا ہوا نہیں ہے تو جیب میں رکھ کر بیت الخلاء جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔