سوال:
مفتی صاحب! پے آنیر (Payoneer) اکاؤنٹ ہے جس پر انٹرنیشنل کلائینٹس کی پیمنٹ آتی ہے، Privilege کسٹمر ہونے کی وجہ سے 50$ promotional بونس دیا ہے جو ہر دفعہ نہیں ملتا تو کیا 50$ میرے لیے جائز ہیں؟
جواب: مذکورہ اکاؤنٹ کی تفصیلات ہمارے علم میں نہیں ہیں کہ یہ کن بنیادوں پر کھولا جاتا ہے، اور کس طرح کام کرتا ہے، اس لئے کوئی حتمی رائے نہیں دی جاسکتی، تاہم اس سلسلے میں اصولی بات یہ ہے کہ اگر یہ اکاؤنٹ سود کی بنیاد پر نہ ہو، نیز بونس کے استحقاق کیلئے اکاؤنٹ میں مخصوص رقم (بطور قرض) رکھوانے کی شرط نہ ہو تو اس کے ذریعے ملنے والے بونس کا استعمال شرعاً درست ہے، بشرطیکہ اس کے ناجائز ہونے کی کوئی اور وجہ نہ پائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مصنف عبد الرزاق: (رقم الحدیث: 14650، 142/8، ط: المکتب الاسلامی)
عن عكرمة عن ابن عباس قال: إذا أسلفت رجلا سلفا فلا تقبل منه هدية كراع، ولا عارية ركوب دابة.
السنن الکبری للبیھقي: (باب کل قرض جر منفعة فھو ربا، رقم الحدیث: 11092)
عن فضالة بن عبید صاحب النبي صلی ﷲ علیہ وسلم أنه قال: کل قرض جر منفعة فھو وجه من وجوہ الربا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی