resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: وصیت کی تعریف اور حکم (22644-No)

سوال: مفتی صاحب! وصیت کی تعریف اور حکم بیان فرما دیں۔

جواب: وصیت کی تعریف: کسی شخص کا یہ کہنا کہ میرے مرنے کے بعد میرا اتنا مال فلاں شخص کو یا فلاں کام میں دے دینا، اس کو وصیت کہا جاتا ہے۔ (ماخذہ: درسی بہشتی زیور، ص: 545، ط: سعید احمد ویلفیئر ٹرسٹ)
وصیت کا حکم: میت نے اگر کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کے ترکہ میں سے تجہیز و تکفین اور قرضوں کی ادائیگی کے بعد جو مال بچے، اس کے ایک تہائی میں میت کی جائز وصیت کے مطابق عمل کرنا ورثاء پر لازم ہے۔
نوٹ: حکم کے اعتبار سے وصیت کی اقسام اور ان کے متعلق تفصیل کے لیے درجہ ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:
https://alikhlasonline.com/detail.aspx?id=22620

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (648/6، ط: دار الفكر)
(هي تمليك مضاف إلى ما بعد الموت) عينا كان أو دينا.

السراجی فی المیراث: (ص: 3، ط: المطبع العلمی)
تتعلق بترکة المیت حقوق أربعة مرتبة، ثم تنفذ وصایاہ من ثلث ما بقي بعد الدین.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster