resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: سجدہ سہو سے پہلے التحیات پڑھنا (22666-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر کوئی آخری قعدہ میں تشہد پڑھنے کے بعد قیام کرے اور سجدہ سے پہلے یاد آجائے تو یہ شخص واپس آکر جو سجدہ سہو کرےگا تو اس کی کیفیت کیا ہوگی؟ آیا یہ شخص بیٹھتے ہی فوراً سلام پھیر کر سجدے میں چلا جائے گا یا پھر بیٹھ کر پہلے ایک مرتبہ تشہد پڑھے گا پھر سلام پھیر کر سجدے میں چلا جائے گا اور پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیرے گا؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر کوئی شخص قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد غلطی سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور پھر سجدہ سے پہلے یاد آنے پر واپس لوٹ آئے تو اس صورت میں سجدہ سہو سے پہلے تشہد کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے، جو تشہد پہلے پڑھ لیا تھا وہی کافی ہے، البتہ سجدہ سہو کے بعد دوبار تشہد پڑھنا ضروری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (87/2، ط: دارالفکر)
(وَإِنْ قَعَدَ فِي الرَّابِعَةِ) مَثَلًا قَدْرَ التَّشَهُّدِ (ثُمَّ قَامَ عَادَ وَسَلَّمَ)۔

رد المحتار: (87/2، ط: دارالفکر)
(قَوْلُهُ عَادَ وَسَلَّمَ) أَيْ عَادَ لِلْجُلُوسِ لِمَا مَرَّ أَنَّ مَا دُونَ الرَّكْعَةِ مَحَلٌّ لِلرَّفْضِ. وَفِيهِ إشَارَةٌ إلَى أَنَّهُ لَا يُعِيدُ التَّشَهُّدَ، وَبِهِ صَرَّحَ فِي الْبَحْرِ. قَالَ فِي الْإِمْدَادِ: وَالْعَوْدُ لِلتَّسْلِيمِ جَالِسًا سُنَّةٌ، لِأَنَّ السُّنَّةَ التَّسْلِيمُ جَالِسًا وَالتَّسْلِيمُ حَالَةَ الْقِيَامِ غَيْرُ مَشْرُوعٍ فِي الصَّلَاةِ الْمُطْلَقَةِ بِلَا عُذْرٍ، فَيَأْتِي بِهِ عَلَى الْوَجْهِ الْمَشْرُوعِ؛ فَلَوْ سَلَّمَ قَائِمًا لَمْ تَفْسُدْ صَلَاتُهُ وَكَانَ تَارِكًا لِلسُّنَّةِ اه.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)