سوال:
والنجم اذا ھوی ترجمہ: اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم! جب یہ معراج سے اترے۔
مفتی صاحب! کیا مندرجہ بالا ترجمہ صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اس آیت کا صحیح لفظی ترجمہ "قسم ہے ستارے کی جب وہ گرے" ہے۔
تشریح:
اس سورت کا اصل موضوع حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کو ثابت کرنا ہے، اس لئے سورت کے شروع میں آپ پر نازل ہونے والی وحی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک قابل اعتماد فرشتہ آپ کے پاس لے کر آتا ہے، شروع میں ستارے کی قسم کھانے سے اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ جس طرح ستارہ روشنی کی ایک علامت ہے اور عرب کے لوگ اس سے صحیح راستے کا پتہ لگاتے تھے، اسی طرح حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے لئے روشنی اور ہدایت کا پیکر ہیں۔ (آسان ترجمہ قرآن)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی