سوال:
مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں کہ کیا ہم تنخواہ کے مقاصد کے لیے روایتی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، جس میں ہم ہر ماہ اپنی تنخواہ وصول کرتے ہیں اور ایک دن یا دو دن میں آپ دوسرے اسلامی اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر کے پورے مہینے کے لیے اس اکاؤنٹ سے استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت میں سب سے پہلے تو اس بات کی کوشش کریں کہ آپ کو تنخواہ کسی اسلامی بینک کے اکاؤنٹ سے وصول ہو، لیکن اگر براہ راست اسلامی بینک کے اکاؤنٹ میں تنخواہ وصول نہ ہوتی ہو، بلکہ تنخواہ کی وصولی کے لیے سودی بینک کا کرنٹ اکاؤنٹ کھولنا لازمی یا مجبوری ہو تو ایسی صورت میں کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الكريم: (المائدة: 2)
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ o
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی