عنوان: عورتوں کےلیے لمبے غرارے اور میکسی پہننے کاحکم(2277-No)

سوال: زمین پر لگی ہوئی میکسی کا کیا حکم ہے؟ آج کل اس کا بہت رواج ہوگیا ہے.

جواب: واضح رہے کہ عورتوں کے لیے حکم ہےکہ اس کا لباس ٹخنوں سے نیچے ہو، بلکہ اگر پنڈلی سے ایک ہاتھ نیچے لٹکائیں، تاکہ پورا پاؤں چھپ جائے تو زیادہ بہتر ہے، لیکن آج کل جو عورتیں کئی گز لمبا کپڑا اپنے پیچھے کھینچتے ہوئے چلتی ہیں، خصوصاً شادی کے موقع پر اور مغربی اقوام کی دیکھا دیکھی مسلمان عورتوں میں بھی یہ رسم بد چل پڑی ہے کہ شادی کی تقریبات میں کئی گز لمبے غرارے پہنتی ہیں، کبھی ٹیل سٹائل کی صورت میں اور کبھی فش سٹائل کی طرز پر اور کبھی میکسی کے طرز پر، اس طرح کرنا جائز نہیں ہے۔
سنن نسائی حدیث نمبر: 5338 میں ہے کہ
عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من جر ثوبه من الخيلاء لم ينظر الله إليه". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قالت ام سلمة: يا رسول الله , فكيف تصنع النساء بذيولهن؟ قال:" ترخينه شبرا". قالت: إذا تنكشف اقدامهن؟ قال:" ترخينه ذراعا لا تزدن عليه".
ترجمہ:
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جس نے تکبر (گھمنڈ) سے اپنا کپڑا لٹکایا، اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا“، ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! تو پھر عورتیں اپنے دامن کیسے رکھیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اسے ایک بالشت لٹکائیں“، وہ بولیں: تب تو ان کے قدم کھلے رہیں گے؟، آپ نے فرمایا: ”تو ایک ہاتھ لٹکائیں، اس سے زیادہ نہ کریں“۔
خلاصہ کلام
عورت، مردوں کی طرح اپنے ٹخنے ننگے نہ رکھے، بلکہ پاؤں کو چھپائے، مگر ایک ہاتھ (بالشت) سے زیادہ کپڑا نہ لٹکائے، بہتر یہ ہے کہ ایک بالشت ہی لٹکائے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1918 Oct 16, 2019
ortoo / orton ke / key liye lambe / lambey gharare / ghararey or mecsi pehenney / pehenne, Order / Ruling for women to wear long ghararay and maxi / mecsi

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.