عنوان: الٹی چپل کو سیدھا کرنا(2286-No)

سوال: اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ چپل اگر الٹی ہوجائے تو فوراً اُس کو سیدھا کرتے ہیں، جیسے کوئی بہت بڑا مسئلہ ہو گیا ہو اور بچپن میں سنا تھا کہ الٹی چپل نعوذباللہ اُوپر کی جانب لعنت کرتی ہے۔ حضرت ! کیا ان باتوں کا دین میں کوئی ذکر ہے؟ وضاحت فرما دیں۔

جواب: واضح رہے کہ چپل کا سیدھا رکھنا چپل کے آداب اور سلیقہ میں سے ہے، اس لیے چپل سیدھی رکھنا اچھی بات ہے، البتہ الٹی چپل کے بارے میں یہ خیال کرنا کہ "الٹی چپل کو سیدھا نہ کرنے سے نعوذباللہ! اللہ تعالیٰ کی بے ادبی لازم آتی ہے" یہ محض لوگوں کی گھڑی ہوئی باتیں ہیں، شریعت کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 1446 Oct 18, 2019
ulti chapal ko sidha / seedha karne / karney ka hokom / hokum, Order to straighten the inverted slipper

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.