سوال:
السلام علیکم، میری ایک بیٹی ہے اور میں ایک بچہ ایڈوپٹ کرنا چا رہا ہوں، اگر میں لڑکا ایڈوپٹ کرتا ہوں تو کیا وہ میری بیٹی یا میری وائف کا محرم ہو گا؟ میری وائف اس کو دودھ نہیں پلا سکے گی۔
جواب: واضح رہے کہ کسی کے بچے کو اس کی اجازت سے گود لے کر پالنا شرعاً جائز ہے، البتہ اس بچے کا نسب اس کے حقیقی والد سے ہی ثابت ہوگا اور اگر اس بچے کا آپ کی بیٹی اور بیوی کے ساتھ محرم والا رشتہ نہ ہو، تب بھی گود لینے کے باوجود وہ نامحرم ہی کہلائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (الاحزاب، الآیۃ: 5)
اُدْعُوْہُمْ لِاٰبَائِہِمْ هُوَ اَقْسَطُ عِنْدَ اللّٰہِ․۔۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاءالاخلاص،کراچی