عنوان: وکیل کو ملنے والی مراعات کا حکم(2299-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! مؤکل نے 100 روپے کی چیز کے لیے 100 روپے دیے، وکیل کو خاص تعلق کی وجہ سے وہ چیز 90 روپے میں مل گئی، کیا وکیل 10 روپے اپنے لیے رکھ سکتا ہے؟

جواب: وکیل کو ملنے والا نفع اور نقصان شرعاً اس کے مؤکل کا نفع اور نقصان ہوتا ہے، لہذا دکاندار کی طرف سے جو پیسوں میں کمی ہورہی ہے، وہ کمی دراصل آپ کے مؤکل کے لیے ہے، لہذا وہ منافع آپ کا اپنے لیے رکھنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المغنی: (فصل: وإذا اشتری الوکیل لمؤکلہ شیئا بإذنہ، 254/7، ط: دار الکتب العلمیۃ)
إذا اشتریٰ الوکیل لمؤکلہ شیئا بإذنہ انتقل الملک من البائع إلیٰ المؤکل ولم یدخل في ملک الوکیل۔

الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ: (244/41)
لأن تصرف الوکیل کتصرف المؤکل۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 763 Oct 21, 2019
Wakeel ko milne / mileny wali maraat ka hukum / hukm, Order / Ruling of privileges to be given to the lawyer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.