resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: زکوة کا نصاب مکمل نہ ہونے کی وجہ سے زکوة فرض نہیں ہوتی(2313-No)

سوال: حضرت ، ایک خاتون جنکے پاس ایک سے ڈیڑھ تولہ سونا تقریباً 15 سال سے ہے، لیکن پیسے نہیں ہوتے تھے، بہت زیادہ 200 سے 500 روپے ہوتے تھے، وہ بھی چھوٹے بچوں کے ، لیکن انہوں نے زکوۃ نہیں دی ، اب آپ رہنمائی فرمادیں کہ ان کے اوپر زکوۃ فرض تھی؟ اگر تھی تو اب دینا چاہیں تو اسکا کیا طریقہ ہوگا؟ سونے کا دام ابھی کے حساب سے شمار ہوگا یا اسی وقت کے اعتبار سے شمار ہوگا؟

جواب: سوال میں جو صورت ذکر کی گئی ہے، اس کے مطابق چونکہ مذکورہ خاتون کے پاس، صرف ڈیڑھ تولہ سونا تھا اور بقول ان کے نقدی بچوں کی تھی، ان کی ذاتی ملک نہیں تھی، چنانچہ اگر صرف ڈیڑھ تولہ سونا ہو، اس کے ساتھ کوئی نقدی وغیرہ نہ ہو، تو اس سے زکوة کا نصاب پورا نہیں ہوتا، لہذا مذکورہ خاتون پر گزشتہ سالوں کی زکوة فرض نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (باب ماجاء في صدقۃ الزرع و التمر، رقم الحدیث: 626)
"عن أبي سعید الخدريؓ قال أن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم قال: لیس فیما دون خمسۃ ذود صدقۃ، ولیس فیما دون خمس أواق صدقۃ، ولیس فیما دون خمس أوسق صدقۃ الحدیث - وتحتہ - قال أبو عیسیٰ: لیس فیما دون خمسۃ أواق صدقۃ والوقیۃ أربعون درہما وخمس أواق مائتا درہم الخ".

سنن ابی داود: (باب في زکوۃ السائمۃ، رقم الحدیث: 1573، ط: دار السلام)
عن عليؓ عن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم ببعض أول الحدیث قال فإذا کانت لک مائتادرہم وحال علیہا الحول ففیہا خمسۃ دراہم لیس علیک شیئ یعني في الذہب حتی تکون لک عشرون دینارًا، فإذا کانت لک عشرون دینارًا وحال علیہا الحول ففیہا نصف دینار فما زاد فبحساب ذلک".

مصنف ابن ابی شیبہ: (رقم الحدیث: 9967، 391/6)
عن الشعبي قال في عشرین مثقالا نصف مثقال وفي أربعین مثقالاً مثقال".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

zakat ka nisab / nisaab mukammal no hone / honey ki waja se zakat farz nahi hoti, Zakat is not obligatory due to incomplete nisab of Zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat