عنوان: چھٹیوں کی فیس لینے کا حکم(2356-No)

سوال: السلام علیکم، ایک شخص کسی ادارے میں کھانا سپلائی کرتا ہے اور منتھلی چارجز طے کرلیتا ہے، مثلا: 2000 روپے پرہر مہینے کھانا دیگا، اب اگر اس مہینے میں کوئی چھٹیاں آتی ہیں، جیسے محرم یا ربیع الاول کی چھٹی یا اسکولز میں سردیوں کی چھٹیاں تو کیا ان دنوں کے اماؤنٹ منتھلی اماؤنٹس میں سے کاٹنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟
ایک مثال یہ بھی دی جاسکتی ہے کہ اسکول کی وین فیس منتھلی طے ہوتی ہے، اب اگر اس مہینے میں جو بھی چھٹی ہوتی ہے، بچوں کی طرف سے یا ادارے کی طرف سے تو فیس تو پوری ہی ادا کی جاتی ہے، جب کہ گاڑی تو استعمال نہیں ہوتی، تو آیا یہ پوری فیس لینا کھانے کی یا وین کی جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم وضاحت فرمادیں. جزاک اللہ خیرا فی الدارین

جواب: واضح رہے کہ وین ڈرائیور نے اگر ابتداءً طے کرلیا ہو کہ میں جون جولائی کی فیس لوں گا یا جون جولائی کی فیس کی ادائیگی عرفاً معروف ہو، جیسا کہ آج کے دور میں دونوں فریقوں کو اس بات کا علم ہوتا ہے، اس صورت میں جون جولائی کی فیس وصول کرنا جائز ہے، البتہ اگر کسی نے معاہدہ کرتے وقت صراحت کے ساتھ فیس دینے سے منع کردیا ہو، تو پھر اس صورت میں وین ڈرائیور فیس لینے کا حقدار نہیں ہوگا۔
البتہ کھانے والے مسئلہ میں تفصیل یہ ہے کہ اگر مطلقاً معاہدہ کیا ہو اور دنوں کی کوئی تخصیص نہیں کی ہو، تو چھٹیوں کے دنوں کے بھی پیسے دینا چاہیے اور اگر دنوں کی تخصیص ہوئی ہو کہ جتنے دن کھانا پہنچاؤ گے اتنے دن کے پیسے ملیں گیں، اس صورت میں جتنے دن کھانا پہنچایا ہوگا، اتنے دن کے پیسے دینے ہونگے اور اگر مجمل بات کی گئی ہو، اور کسی بات کی صراحت نہیں کی ہو، تو ایسی صورت میں عرف کا اعتبار ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

عقود رسم المفتی:
والعرف فی الشرع لہ اعتبار لذا علیہ الحکم قد یدار قال فی المستصفی: العرف والعادة ما استقر فی النفوس من جھة العقول و تلقتہ الطبائع السلیمة بالقبول انتھی۔

الاشباہ و النظائر: (ص: 117)
السادسة العادة المحکمة۔۔۔۔واعلم ان العادة العرف رجع الیہ فی مسائل کثیرة حتی جعلوا ذلک اصلا الخ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2516 Oct 29, 2019
chuttio / tatilaat ki fees lene / leney ka hokom / hokum, Ruling / Order to charge holiday fees

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.