عنوان: دوسرے شہر بھائی کے گھر جانے پر قصر نماز کا حکم(2365-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ میرا گھر کوئٹہ میں ہے اور میں کراچی کسی کام سے آیا ہوں، کراچی میں میرے بھائی کا فلیٹ ہے تو کیا میں نماز سفر پڑھوں یا پوری نماز پڑھوں؟ وضاحت فرمائیں

جواب: اگر آپ کا قیام کراچی میں پندرہ دن سے کم کا ہے تو آپ کو قصر نماز پڑھنا ضروری ہے، البتہ اگر آپ کا قیام پندرہ دن یا اس سے زیادہ کا ہے تو آپ کو پوری نماز پڑھنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (کتاب الصلوۃ، الباب الخامس عشرہ فی صلاۃ المسافر)
وان نوی الاقامۃ اقل من خمسۃ عشریوماً قصر ہکذا فی الہدایۃ....
ولایزال علی حکم السفر حتی ینوی الاقامۃ فی بلدۃ أوقریۃ خمسۃ عشر یوما أو اکثر کذا فی الھدایۃ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1016 Oct 30, 2019
qasar namaz ka hokom / hokum, Ruling on qasar prayer / shortening the prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.