سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! میرا ایک دوست امریکہ میں رہتا ہے، وہ اپنی زکوۃ کی رقم پاکستان میں اپنے غریب رشتہ داروں کو دینا چاہتا ہے تو وہ پاکستان میں کس کرنسی کے مطابق زکوۃ ادا کرے گا؟
جواب: وہ امریکہ کی مروجہ رائج کرنسی ( ڈالر) کے حساب سے اپنی زکوۃ کی رقم متعین کرے گا، پھر چاہے اس مالیت کو پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے زکوۃ ادا کردے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (الباب الثالث فی زکاة الذھب و الفضة و العروض، 180/1)
المال الذی تجب فیہ الزکوة ان ادی زکاتہ من خلاف جنسہ ای قدر قیمة الواجب اجماعاً
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی