عنوان:
جس گھر میں ٹی وی، وی سی آر وغیرہ ہو ان کو زکوۃ دینا(2372-No)
سوال:
مفتی صاحب ! آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ آجکل عام طور پر جن لوگوں کو زکوٰۃ دی جاتی ہے، ان کے گھر میں ٹی وی، وی سی آر، اور ضرورت سے زائد بہت سی چیزیں ہوتی ہیں، جن کی قیمت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت تک پہنچ جاتی ہے، کیا ایسے لوگوں کو زکوۃ دینا صحیح ہے؟
جواب: جن کی ملکیت میں ٹی وی اور ضرورت سے زائد سامان اتنی مقدار میں ہو کہ جو ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے، تو اس کو زکوۃ دینا صحیح نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (189/1)
ولا یجوز دفع الزکوۃ الی من یملک نصابا ای ما کان۔۔۔۔۔۔۔ فاضلا عن حاجتہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
jis ghar me / mein TV, VCR wagheera ho, un ko zakat / zakaat dena,
Pay Zakat to the members of the such house which has TV, VCR etc.