resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: تبلیغی جماعت میں وقت مکمل کیے بغیر گھر واپس آنے والے شخص کی طرف سے نظم (اخراجات) کے لیے جمع کرائی گئی رقم میں سے بچی ہوئی رقم کا حکم (23766-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر ایک شخص تبلیغی سفر پر ہو اور وہ بیمار ہو جائے یا کسی عذر کی بنا پر وقت پورا کیے بغیر گھر واپس آجائے تو اس شخص نے جو رقم کھانے، پینے اور راستے کے اخراجات کے لئے جمع کروائی ہے، اس میں سے باقی ماندہ رقم اسے واپس کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں مذکورہ شخص کی طرف سے کھانے، پینے وغیرہ کے اخرجات کے لیے جمع کرائی گئی رقم میں سے باقی ماندہ رقم چونکہ اس کی ملکیت ہے، لہذا یہ رقم اس کو واپس کرنا ضروری ہے، البتہ اگر وہ اپنی طرف سے جماعت کے اخراجات میں خرچ کرنے کی اجازت دیدے تو ایسی صورت میں یہ رقم اس کو واپس کرنا لازم نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشكوة المصابيح: (رقم الحدیث: 2947، 889/2، ط: المکتب الاسلامی)
وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals