سوال:
مفتی صاحب! عورت شوہر کی اجازت سے کراچی سے اپنے بڑے بھائی کے ساتھ عمرے کے سفر پہ جانا چاہتی ہے تو کیا عمرے کے لیے آنے جانے کا ٹکٹ اور وہاں پر آنے والے اخراجات شوہر کے ذمے ہوں گے اور ان تمام اخراجات کا مطالبہ خاتون شوہر سے کر سکتی ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ شوہر کے ذمّہ عورت کا جو نان و نفقہ لازم ہے، اس میں چونکہ عمرہ کرانے کے اخراجات شامل نہیں ہیں، اس لیے عورت شوہر سے ان اخراجات کا مطالبہ نہیں کرسکتی، البتہ اگر شوہر اپنی رضامندی سے ادا کردے تو یہ اس کا احسان ہوگا اور اس کے لیے باعثِ اجر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (الفصل الأول في نفقة الزوجة، 546/1، ط: دار الفکر)
أما إذا حجت للتطوع فلا نفقة لها إجماعا إذا لم يكن الزوج معها هكذا في الجوهرة النيرة.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی