resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: عیسائی پرنسپل کو فادر (Father) کہنے کا حکم (23799-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک سوال کے بارے میں براہ کرم رہنمائی فرمائیں: کراچی سمیت پاکستان میں چند گرامر اسکول ہیں جہاں کے پرنسپل غیر مسلم / عیسائی ہیں، وہاں پر سارے طالب علم جو مسلمان ہیں، ان کو Father کہتے ہیں۔ اسلام میں تو استاد کو روحانی باپ کہا گیا ہے، کیا اس کا اطلاق غیر مسلم عیسائی و دیگر مذاہب کے اساتذہ پر بھی ہوگا؟

جواب: فادر (Father) انگریزی زبان کا لفظ ہے، جس کا اطلاق حقیقی والد (Biological father) پر بھی ہوتا ہے، اور روحانی طور پر ادب و احترام کے طور پر استاد کے لیے بھی استعمال ہوجاتا ہے، اسی طرح عیسائیوں میں مذہبی پیشوا کو بھی father کہا جاتا ہے، مگر ہماے عرف میں اس طرح استاد کو عام طور پر فادر نہیں کہا جاتا۔
لہٰذا سوال میں ذکر کردہ صورت میں مسلمان طلباء کو مذکورہ عیسائی پرنسپل کو father کہنے سے احتراز کرنا ضروری ہے، کیونکہ اس میں عیسائی عقیدے کے اعتبار سے مذہبی پیشوا ہونے کا مفہوم نمایاں ہے، اور غیر مسلموں کے طور طریقوں، ان کے شعائر اور عقیدوں کی تعظیم کسی اعتبار سے بھی جائز نہیں ہے۔
جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اسلام میں استاد کو "روحانی باپ" کہا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ استاد کو باپ یا فادر کہہ کہ مخاطب کیا جائے، بلکہ بحیثیت ادب و تعظیم کے اظہار کے لیے اسے باپ سے تعبیر کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (البقرة، الآية: 208)
{ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ }

سنن الترمذي: (5/ 129، رقم الحديث: 3095، ط: دار الغرب الإسلامي)
حدثنا الحسين بن يزيد الكوفي، قال: حدثنا عبد السلام بن حرب، عن غطيف بن أعين، عن مصعب بن سعد، عن عدي بن حاتم، قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وفي عنقي صليب من ذهب. فقال: يا عدي اطرح عنك هذا الوثن، وسمعته يقرأ في سورة براءة: {اتخذوا أحبارهم ورهبانهم أربابا من دون الله}، قال: أما إنهم لم يكونوا يعبدونهم، ولكنهم كانوا إذا أحلوا لهم شيئا استحلوه، وإذا حرموا عليهم شيئا حرموه.
هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من حديث عبد السلام بن حرب، وغطيف بن أعين ليس بمعروف في الحديث.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals